زندہ رہیں گی علاقے کی اقوام، زندہ رہیں گی یہ حقیقتیں جو اس علاقے میں موجود ہیں۔ امریکہ جب خود اپنے علاقے میں زوال کی جانب بڑھ رہا ہے تو ہمارے اس علاقے کا ذکر ہی کیا ہے۔

امریکہ کے زوال و انحطاط کی وجوہات آج اور کل کی نہیں ہیں کہ کوئی یہ سوچے کہ ان کا فوری طور پر کوئی علاج کر لیا جائے گا، یہ پوری تاریخ پر محیط علل و اسباب ہیں۔ امریکیوں کی موجودہ حالت کی وجہ دراز مدتی ہے۔ انھوں نے تاریخ میں ایسے حالات پیدا کئے ہیں کہ ان کا نتیجہ آج امریکہ کی موجودہ حالت کی شکل میں سامنے آیا ہے اور اس کا آسانی سے کوئی علاج بھی نہیں ہو سکتا۔ یہ سنت خداوندی ہے۔ زوال ان کا مقدر ہے۔ تنزل ان کا مقدر ہے۔ دنیا کے طاقت کے نقشے سے انھیں مٹ جانا ہے۔

~امام خامنہ ای

3 نومبر 2018