قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کل رات ستائيس ستمبر دو ہزآر آٹھ کو تہران میں قرآن کریم کی سولہویں عالمی نمائش کا معاینہ فرمایا۔ آپ نے نمائش میں دو گھنٹے گزارے اور مختلف حصوں کا معاینہ فرمایا۔ نمائش میں قرآن کی تفسیر، ترجمے، تلاوت، حفظ اور متعلقہ تحقیقات کے الگ الگ اسٹال لگائے گئے جبکہ ایک بڑے حصے میں بچوں کے لئے قرآن کی تعلیم سے متعلق سافٹ ویئر اور دیگر اشیاء رکھی گئیں۔ آپ نے نمائش کے معاینے کے دوران مختلف ناشروں سے قران کے سلسلے میں جاری کوششوں کے بارے مین دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و اسلامی رہنمائی بھی قائد انقلاب اسلامی کے ساتھ موجود تھے۔