قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر آج بارہ بہمن مطابق اکتیس جنوری کو جو عشرہ فجر کا پہلا دن اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی جلا وطنی سے وطن واپسی کا یادگار دن ہے، بانی انقلاب اسلامی کے مرقد پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی کی ـ آپ نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے معمار امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کیاـ آپ نے اسی طرح ہفتم تیر کے سانحے کے شہدا کے مزاروں نیز دیگر شہدا کی قبروں پر جاکر ان کی ارواح طیبہ کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔