عشرہ فجر کے پہلے دن قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب اور اسلامی جمہوریہ کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے روضے کی زیارت کی۔ قائد انقلاب اسلامی نے امام خمینی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد قریب ہی واقع اسلامی انقلاب کی تحریک اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے شہیدوں کی قبروں کی زیارت، فاتحہ خوانی اور ان کی ارواح طیبہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ بہمن سنہ تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق پہلی فروری سنہ انیس سو اناسی عیسوی کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ جلا وطنی سے ایران لوٹے اور اس کے دس دن بعد اسلامی انقلاب کامیاب ہو گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ان دس دنوں کو عشرہ فجر سے موسوم کیا گیا ہے۔