قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے صوبہ شمالي خراسان ميں کابينہ کے ارکان سے خطاب ميں عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دينے کي ضرورت پر تاکيد فرمائي ہے۔

بدھ کو ايران کي کابينہ کے اراکين نے صوبہ شمالي خراسان کے صدر مقام بجنورد ميں کابينہ کے اجلاس کے بعد قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات کی۔
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس موقع پر اپنی گفتگو ميں عوام کي خدمت کي اہميت پر زور ديا اور فرمايا کہ عوام کي خدمت خلوص کے ساتھ ہوني چاہئے اور ان کے مسائل پر بھر پور توجہ دينے کي ضرورت ہے۔ قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے خاص طور پر شمالي خراسان ميں سياحت کے فروغ اور صنعت کي جديد کاري پر زور ديا۔
خراسان شمالی کے آٹھ روزہ دورے کے آخری دن قائد انقلاب اسلامی نے صوبے کے رفاہی اور ترقیاتی امور کے لئے کابینہ کے فیصلوں کو جامع قرار دیا اور فرمایا کہ ان تمام فیصلوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی گورنر کی بھرپور توجہ اور مرکزی حکام کی خاص محنت کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا کہ صوبے میں دستیاب وسائل جیسے قدرتی ذخائر، افرادی قوت اور اسی طرح منصوبوں پر عملدرآمد سے عوام الناس کی روزمرہ کی زندگی میں آنے والے بہتری کی بنیادوں پر منصوبوں کی درجہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
قائد انقلاب اسلامي کي گفتگو سے پہلے نائب صدر جناب رحيمي نے صوبے کے حالات اور کابينہ کے بدھ کے اجلاس کے فيصلوں کي تفصیلات قائد انقلاب اسلامي کي خدمت ميں پيش کيں اور بتايا کہ اس صوبے کے عوام کے مسائل کے حل، خاص طور پر بنيادي تنصيبات، اسپورٹس کے فروغ، ديہي علاقوں کي ترقي، اقتصاد، صنعت اور زراعت کے فروغ کے لئے اہم فيصلے کئے گئے ہيں۔