قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عشرہ فجر کے آغاز کی مناسبت سے اس سال بھی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے روضے اور شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا کی زیارت کی۔
قائد انقلاب اسلامی عشرہ فجر کے پہلے دن ہفتے کو امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے روضے پر گئے اور اسلامی جمہوریہ کے معمار کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اس کے بعد قائد انقلاب اسلامی تہران کے قبرستان بہشت زہرا میں واقع گلزار شہدا میں گئے اور شہیدوں کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
بارہ بہمن مطابق پہلی فروری سنہ انیس سے اناسی کو اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی طویل جلاوطنی کے بعد وطن لوٹے اور بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب فتح سے ہمکنار ہو گیا۔ ان دس دنوں کو ایران میں عشرہ فجر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے اور ہر سال ان دس دنوں میں اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ منائی جاتی ہے اور متعدد تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔