تہران کے دورے پر آنے والے عراق کے نائب صدر نوری مالکی سے ملاقات میں قائد انقلاب اسلامي نے عراق ميں اتحاد و يکجہتي کي کوششيں جاري رہنے کي ضرورت پر زور ديا۔ قائد انقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں اپني گفتگو ميں فرمايا کہ عراق کے عوام اور سبھي قوتوں کے درميان اتحاد و يکجہتي کي کوششيں قابل تعريف ہيں- آپ نے فرمايا کہ يہ کوششيں جاري رہني چاہئيں-
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے عراق ميں اپني وزارت عظمي کے دور ميں نوري المالکي کي شجاعت، استحکام اور ملک چلانے ميں ان کي سوجھ بوجھ کو قابل تعريف بتايا اور کہا کہ آپ نے اقتدار کي منتقلي کے دوران عراق ميں افرا تفري اور عدم استحکام کي روک تھام کے لئے، بہت بڑا کام کيا ہے جسے عراقي عوام کبھي بھي فراموش نہيں کريں گے-
قائد انقلاب اسلامي نے عراق کے مسائل و مشکلات کے ادراک کے سلسلے ميں نوري مالکي کي صلاحيتوں کو بھي قابل تعريف بتايا اور فرمايا کہ عراق کے نئے وزير اعظم حيدر العبادي کي حکومت کي پيشرفت ميں آپ کا تعاون جاري رہنا چاہئے-
عراق کے نائب صدر نوري المالکي نے قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے آپ کي رہنمائيوں کا شکريہ ادا کيا -
انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران نے دہشتگردوں اور بيروني عوامل کے مقابلے ميں عراق کي حکومت اور عوام کي ہميشہ مدد کي ہے۔