صدام حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران زخمی ہوکر جسمانی طور پر ستر فیصد تک معذور ہو جانے والے سپاہی محمد زادہ نے کل 11 فروردین مطابق 31 مارچ کو قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے مشہد مقدس میں حرم حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں ملاقات کی۔ دفاع وطن میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے سپاہیوں کو ایران میں 'جانباز' کہا جاتا ہے۔ قائد انقلاب اسلامی حسب معمول 'جانباز' محمد زادہ سے بڑی محبت اور شفقت سے ملے۔

جناب محمد زادہ ایک نانوائی تھے جو سنہ 1987 میں مقدس دفاع کے دوران عراق کے علاقے ھور میں ایک مارٹر گولے کی زد میں آ گئے تھے۔ اس حملے میں ان کا سر اور چہرہ بری طرح زخمی ہو گیا اور وہ سربلند 'جانبازوں' کی صف میں قرار پائے۔ سال گزشتہ نامہ نگاروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات، ان کی دلی آرزو ہے۔