عشرہ فجر کا موقع، امام خمینی اور شہدا کے مزار کی زیارت
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای عشرہ فجر کے آغاز کے موقع پر امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے مرقد مطہر پر پہنچے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بانی انقلاب امام خمینی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد آیت اللہ العظمی خامنہ ای شہدا کی قبروں پر گئے اور ان کے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔
ایران کا اسلامی انقلاب 11 فروری 1979 کو کامیاب ہوا تھا۔ اس سے دس دن قبل امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ برسوں کی جلا وطنی کے بعد وطن لوٹے تھے اور ایرانی قوم نے آپ کا تاریخ ساز استقبال کیا تھا۔ ان دس دنوں کو ایران میں 'عشرہ فجر' کہا جاتا ہے۔