ہمارے لئے شہیدوں کا ایک پیغام ہے: «راہ خدا میں قتل ہونے والوں کو ہرگز مردہ گمان نہ کرو بلکہ زندہ ہیں اور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں روزی پاتے ہیں» یہ زندگی شہدا سے مخصوص ہے۔ وہ بارگاہ حق میں ہیں اور اللہ کے پاس ان کا دائمی رزق ہے۔ اللہ نے انھیں جو عنایت کیا اس پر وہ خوش ہیں۔
شہیدوں کا ایک اور پیغام ہے: "وہ ان لوگوں کو جو ان سے ملحق نہیں ہوئے بشارت دیتے ہیں کہ انھیں کوئی خوف نہیں اور نہ ہی وہ رنجیدہ ہیں۔" وہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہمارے ہدف کی سمت رواں دواں ہیں، آپ کے نصیب میں جو منزل ہے ہم اس پر خوش ہیں۔ مستقبل میں آپ کو نہ کوئی خوف ہے اور نہ غم۔
کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شہیدوں کی جدوجہد کی برکت سے سلامتی و آزادی کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن ان کی مرضی کے بالکل برعکس عمل کرتے ہیں! یہ لوگ بخوبی سوچ لیں کہ شہیدوں کے پاکیزہ خون کا جواب کیسے دیں گے؟