عقیدہ مہدویت کی چند خصوصیات ہیں جو کسی بھی قوم کے پیکر میں دوڑنے والے خون کا کام کرتی ہیں، یہ جسم کے اندر روح کا درجہ رکھتی ہیں۔ ایک خصوصیت ہے امید۔

 بسا اوقات مستبد و جابر عناصر کمزور اقوام کو ایسی حالت میں پہنچا دیتے ہیں کہ ان کی امید مر جاتی ہے۔ جب امید مر گئی تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتیں۔ یہی سوچتی ہیں کہ کیا فائدہ ہے؟!

 مہدویت کا عقیدہ، حضرت امام مہدی ارواحنا فداہ کے وجود کا اعتقاد دلوں میں امید کی شمعیں روشن کرتا ہے۔ اس عقیدے کا ماننے والا انسان کبھی قنوطیت میں مبتلا نہیں ہوتا۔ کیوں؟ کیونکہ اسے معلوم ہے کہ ایک تابناک منزل آنے والی ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے۔ خود کو اس منزل تک پہنچانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔ 

امام خامنہ ای 

16 دسمبر 1997