بنیادی طور پر ہر وہ تنظیم جس میں ان بڑی طاقتوں کا اثر و رسوخ ہے، ایسی تنظیمیں ہیں جنھیں ان کے مفاد کے لیے کام کرنا ہوتا ہے۔ یہی اقوام متحدہ کی تنظیم، یہی نشستیں جو باہر ہوتی ہیں، سلامتی کونسل، یہ سب بڑی طاقتوں کی غلام ہیں اور دوسرے ملکوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے کے لیے ہیں۔ اسی لیے ان طاقتوں نے اپنے لیے ویٹو کا حق قرار دیا ہے۔ جو بات بھی ان کی رائے کے خلاف ہوتی ہے، اسے وہ کنارے لگا دیتے ہیں بلکہ یہ تنظیمیں خود ہی بنیادی طور پر ان بڑی طاقتوں کی خدمت گزار ہیں۔ یہ لوگ جس نام سے بھی تنظیمیں بناتے ہیں، ان کے ذریعے چاہتے ہیں کہ سبھی کو اپنے مفادات کی طرف کھینچ لائيں۔ ان کے سلسلے میں ہماری بدگمانی اس حد تک ہے کہ اگر وہ کوئي صحیح بات بھی کریں تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ کام انھوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے ہی کیا ہے۔

امام خمینی

9 ستمبر 1980