بقول امام خمینی:

جو چیز حضرت امیر المومنین اور ان کے فرزند موقع ملنے کی صورت میں انجام دے سکتے تھے، خداوند متعال کی مرضی کے مطابق عدل و انصاف کا قیام ہے لیکن انھیں موقع ہی نہیں دیا گيا۔ اس عید کو زندہ رکھنا اس لیے نہیں ہے کہ چراغانی کی جائے، قصیدے پڑھے جائيں، مدح سرائي کی جائے، یہ چیزیں اچھی ہیں لیکن مسئلہ یہ نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں یہ سکھایا جائے کہ کس طرح پیروی کریں، ہم یہ بتائيں کہ غدیر کا تعلق صرف اس زمانے سے نہیں ہے، غدیر کو ہر زمانے میں ہونا چاہیے اور حضرت امیر المومنین نے اس حکومت میں جو روش اختیار کی ہے، وہی روش اقوام کی اور حکام کی ہونی چاہیے۔ غدیر کا معاملہ، حکومت کی تشکیل کا معاملہ ہے، یہی چیز ہے جو منصوب کرنے کے لائق ہے ورنہ معنوی درجات پر کسی کو منصوب نہیں کیا جا سکتا۔

امام خمینی

24/8/1986