اسلامی جمہوریہ، یعنی ایک نیا تشکیل پانے والا حکومتی نظام جو دنیا میں رائج کسی بھی نظام سے شباہت نہیں رکھتا۔ ایک نظام میں وہ تمام مثبت اور تعمیری خصوصیات، جن کا تصور کیا جا سکتا ہے، اسلامی جمہوریہ میں پائي جاتی ہیں: اسلام ہے، عوام کے ووٹ ہیں، عوام کا ایمان ہے، عزت و سربلندی کا احساس ہے، بندگي ہے، اسلامی احکام و قوانین ہیں، جو انسان کی زندگي کو دوبارہ زندہ کرنے والے ہیں۔ جی ہاں! اگر ہم اسلام کو، امام خمینی کی جانب سے متعارف کرائے گئے معنی میں – یعنی اسی صحیح، خالص اور اصولی نظریات پر مبنی معنی میں – عملی جامہ پہنا دیں، تو یہ ہر مشکل کو حل کر دے گا؛ جیسا کہ ہم جس میدان میں بھی آئے، دفاع کیا اور ڈٹے رہیں وہاں اس کا فائدہ ہوا۔ یہ اسلام، حکومتی نظام میں کامیاب رہا، ثقافتی مسائل میں اور دشمن سے مقابلے میں کامیاب رہا۔ ہمارا ملک اور ہماری قوم ہمیشہ، مغربی ثقافت کی اسیر رہی تھی لیکن امام خمینی کے اقدام کی برکت سے یہ معاملہ دو طرفہ ہو گيا، ہمارے مرکز سے یعنی اسلامی معاشرے کی طرف سے بھی ایک ثقافتی لہر باہر کی طرف اور دنیا کے دوسرے ممالک تک جانے لگي۔

امام خامنہ ای

1/10/1999