فطری بات ہے کہ انسان، مادی حادثات سے مقابلے کے لیے اپنے جسم کو مضبوط بناتا ہے، مگر ان حادثات سے مقابلے کے لیے، جو کسی طرح انسان کی روح سے مربوط ہوتے ہیں، انسان کو کیا کرنا چاہیے؟ میرا خیال یہ ہے کہ انسان کو اپنا ایمان مضبوط کرنا چاہیے۔ اسے اپنے ایمان کو ایک بنیادی، اطمینان بخش اور محفوظ حد تک مستحکم بنانا چاہیے۔ جب ایسا ایمان ہوگا تو انسان اپنی زندگي کے کسی بھی مرحلے میں مایوسی کا شکار نہیں ہوگا۔ آپ نے غور فرمایا؟ بنیادی طور پر جو چیز انسان کو تباہ کر دیتی ہے، وہ مایوسی ہے۔ اس کی وجہ سے انسان کچھ نہیں کر پاتا اور یہ انسان کو تباہ کر دیتی ہے اور اس کی تمام قوتوں کو برباد کر دیتی ہے۔

امام خامنہ ای

26/7/1999