امام زمانہ علیہ السلام سے متعلق عقیدے کا جہاں تک تعلق ہے تو اس سلسلے میں بس اتنا عرض کرنا ہے کہ دینی عقائد اور ‏معارف کی چند اہم ترین بنیادوں میں ایک یہی عقیدہ ہے، جیسے عقیدہ نبوت ہے۔ امام مہدی علیہ السلام سے متعلق عقیدے کی ‏اہمیت اسی طرح کی ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ یہ عقیدہ جس چیز کی نوید دیتا ہے وہ وہی شئے ہے جس کے لئے تمام انبیاء و ‏رسل کو مبعوث کیا گیا۔ یہ نصب العین ہے۔ انسان کو اللہ تعالی کی ودیعت کردہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ‏انصاف کی بنیاد پر توحیدی معاشرے کی تشکیل کرنا ہے۔ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کا زمانہ انہی خصوصیات کا حامل ‏زمانہ ہے۔ یہ توحیدی معاشرے کا زمانہ ہوگا، یہ یکتا پرستی کی بالادستی کا زمانہ ہوگا یہ انسانی زندگی کے گوشے گوشے ‏میں دین و روحانیت کی حقیقی فرمانروائی کا زمانہ ہوگا، وہ انصاف کے مکمل قیام کا زمانہ ہوگا۔ ظاہر ہے کہ انبیائے کرام کو ‏اسی ہدف کے تحت بھیجا گیا تھا۔

امام خامنہ ای

‎‎2011/07/09‎