گھرانے کی منتظمہ عورت ہے، خاندان کا محور عورت ہے۔ عورت کے سبھی کاموں سے زیادہ اہم اس کا ماں اور زوجہ کا کردار اور سکون و آسودگی کا ماحول قائم کرنا ہے۔ "وَ جَعَلَ مِنھا زَوجَھا لِیَسکُـنَ اِلَیھا" عورت طمانیت و سکون کا سبب ہے۔ اسلام میں عورت کی یہ خصوصیت ہے ... البتہ ہم محترم ایرانی، مسلمان اور ان اسلامی و قرآنی مفاہیم پر عقیدہ رکھنے والی خواتین سے سفارش کرتے ہیں کہ وہ ان کی حفاظت کریں۔ ان میں روز بروز اضافہ کریں۔ فضول خرچی اور منفی مقابلہ آرائی اور مغربی عورت کو آئیڈیل قرار دینے جیسی منفی رقابت سے اجتناب کریں، اپنا خیال رکھیں۔ آج ہمارے ملک میں مسلمان عورت سربلند ہے۔ ایرانی عورت کے پاس یہ امتیاز ہے کہ اسے اپنا الگ ثقافتی تشخص حاصل ہے، وہ دوسروں کے زیر اثر نہیں ہے۔ آپ اپنے اندر ان چیزوں کی حفاظت کیجیے۔
امام خامنہ ای
8/3/2018