انقلابوں سمیت تمام بڑی سماجی تبدیلیوں کا اصل چیلنج، اس انقلاب یا اس تبدیلی کے اصلی اہداف اور پالیسیوں کا تحفظ ہے۔ یہ ہر اس بڑی سماجی تبدیلی کے سامنے موجود سب سے بڑا خطرہ ہے، جس کے کچھ اہداف ہیں اور وہ ان اہداف کی طرف بڑھ رہی ہے اور دوسروں کو دعوت دے رہی ہے۔ یہ اہداف اور یہ بنیادی پالیسیاں محفوظ رہنی چاہیے۔ اگر کسی انقلاب میں، کسی سماجی تحریک میں اہداف کی سمت آگے بڑھنے کے عمل کی حفاظت نہ ہو اور وہ محفوظ نہ رہے تو وہ انقلاب، خود اپنی ضد میں تبدیل ہو جائے گا، اپنے اہداف کی مخالف سمت میں بڑھنے لگے گا ... اس انحراف اور بنیادی پالیسیوں سے دوری کو روکنے کے لیے، کچھ طے شدہ معیاروں اور کسوٹیوں کی ضرورت ہے۔ راستے میں کچھ کسوٹیاں ہونی چاہیے ... خود امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سب سے بڑی کسوٹیوں میں سے ایک ہیں۔ امام خمینی کا رویہ اور کردار، ان کے اقوال، بحمد اللہ ان کے بیانات ہماری دسترس میں ہیں، اکٹھا کر دیے گئے ہیں، ان کا وصیت نامہ، انقلاب کے مستقبل کے لیے امام خمینی کے مکمل لائحۂ عمل کی تشریح کرتا ہے۔

امام خامنہ ای

4/6/2010