آج امریکی بھی ان تمام انسانوں اور گروہوں کی طرح جو اقتدار کے نشے میں چور ہیں – کہ عام طور پر اقتدار، غلطیوں کا سبب بنتا ہے، یعنی انسان فاش غلطیاں کر بیٹھتا ہے – فاش غلطیاں کر رہے ہیں۔ وہ طاقت اور اقتدار کے نشے میں چور ہیں اور صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ کیا کر رہے ہیں، اسی لیے وہ بڑی بڑی غلطیاں کر رہے ہیں۔ انہی غلطیوں کی وجہ سے ان کے پیروں سے زمین نکل جائے گي۔ مستقبل قریب میں، جو زیادہ دور نہیں ہے، یہی بڑی بڑی غلطیاں، امریکا کو گھٹنوں پر لے آئيں گي۔ صورتحال ویسی نہیں ہے، جیسی وہ سمجھ رہے ہیں۔ ان کے چینلز اور پروپیگنڈہ کرنے والے ادھر ادھر ایسا ظاہر کرتے ہیں کہ اب کوئي چارہ نہیں ہے، امریکا سب سے بڑی طاقت ہے اور اس سے بنا کر رکھنا چاہیے، کسی طرح اسے خوش رکھنا چاہیے لیکن ایسا ہے نہیں۔ یہ بڑی طاقت، اقتدار کے نشے میں چور ہونے کی وجہ سے غلطیاں کر رہی ہے اور یہ غلطیاں اس کے پیروں کے نیچے بہت ہی خطرناک گڑھا بنا رہی ہیں۔

امام خامنہ ای

22/11/2002