حالیہ ہنگاموں اور بلوؤں میں بھی غیر ملکی دشمن کا ہاتھ پوری طرح ظاہر تھا جس کا کچھ لوگوں نے انکار کیا۔ یعنی وہ کہتے ہیں کہ جی نہیں، آپ کو غلط فہمی ہے لیکن نہیں، غیر ملکیوں کا ہاتھ واضح تھا، عیاں تھا۔ امریکی، یورپ والے، مختلف یورپی ممالک کسی نہ کسی طرح اس معاملے میں شامل تھے، چھپ کر نہیں، کھل کر اور واضح طور پر۔ پتہ چل گيا کہ کون لوگ اس معاملے میں شامل ہیں، حالیہ ہنگاموں میں بھی ایسا ہی تھا۔ ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کی چال کا سب سے اہم حصہ پروپیگنڈا تھا، یہاں بھی دشمن کے منصوبے کا سب سے اہم حصہ، پروپیگنڈا تھا۔ "مِن شَرِّ الوَسواسِ الخَنّاسِ * اَلَّذی یُوَسوِسُ فی صُدورِ النّاسِ * مِنَ الجِنَّۃِ وَ النّاس" (سورۂ ناس، آیت 4،5،6، بار بار وسوسہ ڈالنے بار بار پسپا ہونے والے (شیطان) کے شر سے، جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے، خواہ وہ جِنوں میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔) وسوسہ صرف جنوں کا نہیں ہوتا، انسان بھی وسوسہ ڈالتے ہیں۔ آپ نے سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کو، مغربی، عرب اور اسرائيلی میڈیا سمیت غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو دیکھا ہی۔
امام خامنہ ای
2023/01/09