ہم کوشش کریں، حادثوں کی شناخت کے دوران اپنے تجزیوں اور تبصروں میں خطا و لغزش کا شکار نہ ہوں۔ یہ سمجھ لیں کہ امریکہ اور صیہونیت ملت اسلامیہ کے دشمنوں میں ہیں، ظالم و جابر حکومتوں کے حکمراں اور سربراہ امت اسلامیہ کے دشمنوں میں ہیں، اگر ہم دیکھیں ایک مقام پر وہ سب ایک ہی رخ پر گامزن ہیں تو جان لیں وہ باطل کی راہ ہے، ایک غلط راہ ہے، اپنے جائزے میں غلطی کا شکار نہ ہوں، ان لوگوں کا مسلمان ملتوں کے لئے ہرگز دل نہیں جلتا، جہاں تک بھی ممکن ہو خرابیاں پیدا کرتے اور راہوں میں کانٹے بچھاتے ہیں، آج یہی ہنگامہ آرائیاں جو در اصل انھوں نے مچا رکھی ہیں، اگر چہ بعض اوقات کچھ جاہل و غافل افراد کی زبانوں سے بھی دہرائی جاتی ہیں اور یہ لوگ مذہبی اختلافات قومیتی اختلافات اور نسلی و لسانی اختلافات کو بڑھا چڑھاکر پیش کرتے ہیں، جبکہ اسلام میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ’’اِنّ اکرَمَکُمْ عِندَاللّہِ اَتقٰیکُمْ‘‘ (سورہٌ حجرات، آیت نمبر ۱۳) بے شک اللہ کے نزدیک تم میں زیادہ محترم وہ ہے جو تم میں زیادہ متقی و پرہیزگار ہے، سب کے سب یکساں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں، ہم سب کو ہوشیار رہنا چاہئے، بصیر (صاحب نگاہ) ہونا چاہئے، اپنی آنکھیں کھلی رکھیں، تجزیوں میں غلطی کا شکار نہ ہوں۔
امام خامنہ ای
19 / اگست / 1996