دنیا کی بہترین بیٹیوں میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا تھیں اور دنیا کے بہترین بیٹوں اور بہترین دامادوں میں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام تھے، دیکھئے ان لوگوں نے کس طرح سے شادی کی ہے؟ ... کس طرح مختصر سے مہر اور کس طرح مختصر سے جہیز پر! سب کچھ خدا کے نام اور خدا کی یاد و ذکر کے ساتھ (انجام پایا)۔ یہ لوگ ہم سب کے لئے نمونۂ عمل ہیں، اس زمانہ میں بھی ایسے جاہل افراد تھے جن کی بیٹیوں کا مہر بہت زیادہ تھا؛ مثال کے طور پر ایک ہزار اونٹ، کیا یہ لوگ پیغمبر اکرم (ص) کی بیٹی سے بالاتر تھے؟ ان کی پیروی اور تقلید نہ کیجئے، دختر رسول (ص) کی پیروی کیجئے، امیرالمؤمنین علیہ السلام کی تقلید کیجئے۔
امام خامنہ ای
06 / مئی / 1996