یہ بعثت، در اصل عقل و فکر، اخلاق و عادات اور قانون کے میدانوں میں لوگوں کی عمومی تربیت تھی۔ یہ وہ چیزیں ہیں کہ انسان کی ترقی و کمال کی طرف گامزن ایک آسودہ زندگی کو ان کی سخت ضرورت ہے؛ حلم و بردباری اخلاق ہے؛ قرآنی آیت میں بھی "یزکّیھم و یعلّمھم الکتاب و الحکمۃ" کے اندر تزکیہ کو مقدم قرار دیا گیا ہے یہ اخلاقی تربیت ہے۔ آج ہم کو اس اخلاقی تربیت کی بہت زیاد ضرورت ہے ہم ایرانی عوام کو بھی اس جغرافیائي حدود میں واقع اسلامی معاشروں کو بھی اور عالم اسلام کے دیگر تمام مسلمانوں کو بھی اس پورے عالم اسلام، عظیم امت اسلامیہ اور مسلمان معاشروں کی یہ اولین ضرورتوں میں سے ہے۔

امام خامنہ ای

20 جولائی 2009 

 

 

shrh-hdyth-1.jpg