آپ تمام عزیز جوانوں کے لئے میری سفارش، تہذیب نفس (یا تعمیر ذات) کی ہے۔ تہذیب نفس بہت اہم ہے، انفرادی پہلوؤں سے بھی اور اجتماعی پہلوؤں سے بھی، قرآن کے ساتھ انس، قرآن کے ساتھ رابطہ، نماز میں قلبی توجہ، اول وقت نماز کی ادائيگي، دعاؤں پر توجہ یہ سب وہ چیزیں ہیں جو میری نظر میں تہذیب نفس کے لئے ضروری ہیں۔ یہ لغزشوں کے وقت آپ کی مدد کرتی ہے کہ صحیح سلامت گزر جائیں۔ خوف، لڑکھڑانے کی ایک منزل ہے، تذبذب لڑکھڑانے کی ایک منزل ہے، کمزوری کا احسا س لڑکھڑانے کی ایک منزل ہے، نامناسب محرکات لڑکھڑا جانے کی ایک منزل ہے، لغزشوں اور بہکنے کے بہت سے مقامات ہماری راہ میں پائے جاتے ہیں خاص طور پر سماجی مسائل میں کام کرنے والوں کے لئے۔ لہذا ان لوگوں کو تہذیب نفس کی زیادہ ضرورت ہے اور وہ اس بات کے ضرورتمند ہیں کہ اپنی روحانی اور معنوی بنیادوں کو قوی کریں۔ میری نظر میں جس وقت آپ کی روحانی اور معنوی بنیادیں قوی ہوں گی تو فکری میدان میں بھی، فیصلے کرنے کے میدان میں بھی اور عملی میدان میں بھی آپ اپنے اندر زیادہ قوت و توانائی پیدا کرلیں گے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل میں ان چیزوں کی ضرورت ہے۔

امام خامنہ ای 

17 مئی 2020

 

drs-khlq-4.jpg