ہم سب کے یہاں کمزوریاں پائی جاتی ہیں، ہم خطروں سے دوچار ہوسکتے ہیں اور کتنی ایسی کمزوریاں ہیں کہ حادثوں سے روبرو ہونے پر انسان فطری طور پر ان کمزوریوں سے دوچار ہو جاتا ہے۔ ہم اپنی کمزوریوں کو پہچانیں، اگر انسان اپنے غرور اور بے توجہی سے نکل جائے، خدا کی طرف متوجہ ہو جائے اور خدا سے مدد طلب کرے۔ ماہ رجب کی دعاؤں میں سے ایک دعا ہے: "خابَ الوافِدونَ عَلىٰ غَیرِکَ وَ خَسِرَ المُتَعَرِّضونَ اِلّا لَکَ وَ ضاعَ المُلِمّونَ اِلّا بِک" صرف خانۂ خدا کے در پر جانا چاہئے، اگر ہم کسی دوسرے کے گھر کے دروازے پر گئے تو مایوس لوٹیں گے۔ اگر ہم خدا کے سوا کسی بھی دوسرے کی طرف اپنے ہاتھ پھیلائیں گے تو ہم خالی ہاتھ لوٹیں گے۔ دنیا کے تمام ذرائع الہی وسائل ہیں، وہ مسبب الاسباب ہے، ہمیں ان اسباب سے کام لینا چاہیے، ان سے استفادہ کرنا چاہیے لیکن نتیجہ اور اثر خدا سے طلب کرنا چاہیے۔

امام خامنہ ای

20 مارچ 2020

 

shrh-hdyth-1.jpg