انھوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنے مختصر خطاب میں آج کے دن کو عوامی موجودگي اور عوامی مشارکت کا دن بتایا۔ رہبر انقلاب کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بحمد اللہ بہت اچھا دن ہے۔ عوام کی موجودگي، عوام کی مشارکت اور ملک کی سیاست کے ایک اہم امر یعنی الیکشن میں ہمارے عزیز عوام کے فعال ہونے کا دن ہے۔ میں نے سنا کہ لوگوں کا اشتیاق پہلے سے زیادہ ہے۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور اگر ایسا ہوا تو باعث خوشی ہے۔
ان شاء اللہ ہمارے عزیز عوام ووٹ دینے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس راؤنڈ میں عوام کا عزم و حوصلہ زیادہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کام کو مکمل کر سکیں اور ان شاء اللہ کل ملک کو ایک نیا صدر ملے۔
خداوند عالم ان شاء اللہ قوم کو کامیاب کرے، ملک کو آباد کرے اور ان سبھی کو اپنے دامن لطف و کرم اور رحمت میں جگہ دے جو اس راہ میں زحمتیں اٹھا رہے ہیں۔
والسلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ