انھوں نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد الیکشن کے دن کو ایک اچھا دن اور ایک اہم سیاسی امر میں عوام کے بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا دن قرار دیا اور کہا کہ ان شاء اللہ ہمارے عزیز عوام ووٹ دینے اور بہترین امیدوار کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوں گے اور اس راؤنڈ میں عوام کا عزم و حوصلہ زیادہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اس کام کو مکمل کر سکیں اور ان شاء اللہ کل ملک کو ایک نیا صدر ملے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے صدارتی الیکشن کے اس راؤنڈ میں ووٹ ڈالنے کے لیے عوام کے اشتیاق میں اضافے کی رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو باعث خوشی ہے اور ہمیں امید ہے کہ خداوند عالم ان شاء اللہ قوم کو کامیاب کرے، ملک کو آباد کرے اور ان سبھی کو اپنے دامن لطف و کرم اور رحمت میں جگہ دے جو اس راہ میں زحمتیں اٹھا رہے ہیں۔