کتاب "مجید بربری" پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقریظ

دفاع حرم کے شہید مجید قربان خانی کی سوانح حیات، مصنفہ کبریٰ خدابخش دہقی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

- یہاں ہم ایک پاکیزہ فطرت، نورانی دل اور کمزوروں کی خدمت کرنے والا ایک ہاتھ دیکھتے ہیں کہ انوار خورشید حسینی کی ایک کرن انھیں جہاد و شہادت کے نورانی راستے پر آگے بڑھاتی ہے اور اوج تک پہنچا دیتی ہے۔ مجید قربان خانی اس آيت کے مصداق ہیں: "فَمَن یُرد اللّہ ان یھدیہ یشرح صدرہ للاسلام" (تو جب اللہ کسی کو ہدایت بخشنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے۔ سورۂ انعام، آيت 125) وہ اس اوج کے اہل تھے اور ان کے پاکیزہ دل و روح میں اس کی گنجائش تھی۔ انھیں مبارک ہو اور خدا ہمیں بھی ان سے ملحق کرے، ان شاء اللہ

جولائي 2023

- یہاں میں نے اس شہید عزیز کے اہل خانہ سے قریب سے ملاقات کی۔

1.jpg

 

کتاب "بیست سال و سہ روز" (بیس سال اور تین دن) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقریظ

شہید مصطفیٰ کی سوانح عمری، مصنفہ سمانہ خاکبازان

اللہ کے نام سے

- یہ سوانح حیات بھی میرے جیسے لوگوں کے لیے قابل رشک اور حسرت آمیز ہے۔ اس جوان اور اس جیسے جوانوں کا نور مجھ جیسوں کی آنکھوں کو خیرہ کر دیتا ہے اور ان تاریکیوں کی طرف متوجہ کر دیتا ہے جن میں ہم گھرے ہوئے ہیں۔ آفریں ہے اس نجات بخش جذبے کے لیے جو سید مصطفیٰ جیسوں کو ایسے عروج پر پہنچاتا ہے اور مرحبا اس صبر اور توکل پر کہ جو ان کے ماں باپ کو ایسے فرزند کی جدائي پر سکون عطا کرتا ہے۔ خدا کا شکر کہ ہم اس طرح کے انسانوں کے دور میں زندگي گزار رہے ہیں۔

جون 2024

2.jpg

 

کتاب "ھواتو دارم" (تمھاری حفاظت کر رہا ہو) پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تقریظ

دفاع حرم کے شہید انجینیئر مرتضیٰ عبداللہی کی سوانح حیات، مصنف محمد رسول ملا حسنی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

- یہ بھی انقلاب کے ثمرات کا ایک جلوہ ہے: 2010 کے عشرے کی عقلانیت اور 1980 کے جذبات والا ایک بہادر جوان ... "الیہ یصعد الکلم الطیب و العمل الصالح یرفعہ" (اچھے اور پاکیزہ کلام اس کی طرف بلند ہوتے ہیں اور نیک عمل انھیں بلند کرتا ہے۔ سورۂ فاطر، آيت 10) کا مصداق ... بہترین راہ میں جہاد اور سب سے اچھا انجام ... صاحبان نعمت کو ان کی نعمت مبارک ہو ... راوی (شہید کی اہلیہ) کی معرفت اور صبر قابل ستائش ہے ... سر بلند رہیں۔

23 جون 2023

- کتاب کی نگارش اچھی اور جذبات کے اظہار کے مواقع پر بہت عمدہ ہے اور کتاب کی تمہید خاص طور پر اس کی آخری سطریں بھی بہت اچھی ہیں۔

3.jpg