رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خدا کا شکر کہ نماز کے اجلاسوں کا مبارک سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور جناب قرائتی صاحب (دامت افاضاتہ) کے اس اقدام کو برکت حاصل ہوئي اور جیسا کہ توقع تھی، یہ اقدام جاری رہا اور امید ہے کہ اس کی برکتیں بدستور جاری رہیں گي۔

میری پُرزور سفارش، سب سے پہلے تو اول وقت نماز ادا کرنے کی ہے اور دوسرے یہ کہ کوشش  ہو کہ نماز میں توجہ اور دلی یکسوئي کی حفاظت کی جائے، نمازی کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اُس سے بات کر رہا ہے جو پورے عالم وجود اور قیامت کے دن کا مالک ہے۔ ان دو خصوصیات کے ساتھ نماز، نمازی کے دل و جان اور پھر اس کے انفرادی و سماجی عمل پر اثر ڈالتی ہے۔ اس سفارش کا خطاب دوسروں کی نسبت جوانوں سے زیادہ ہے۔ امید کہ توفیق الہی، ان کے شامل حال ہوگي۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سید علی خامنہ ای

25 دسمبر 2024