بسم اللہ الرحمن الرحیم

و صلی اللہ علی محمد و آلہ الطاہرین

نماز کانفرنس ملک کی سب سے مفید کانفرنسوں میں سے ایک ہے اور جس دن یہ کانفرنس منعقد ہوتی ہے وہ دن سال کے سب سے مبارک دنوں میں سے ایک ہوتا ہے اور یہ چیز، اسلامی واجبات کے درمیان اس روحانی اور حیات بخش فریضے کے تشخص اور نمایاں اہمیت کی وجہ سے ہے۔

جب نماز، خشوع، معبود کی جانب قلبی توجہ وغیرہ جیسے اپنے آداب کے ساتھ پڑھی جاتی ہے تو دل کو پرسکون، عزم کو مستحکم، ایمان کو عمیق اور امید کو زندہ کر دیتی ہے۔ دنیا و آخرت میں انسان کا انجام، ایسے ہی دل، ایسے ہی عزم، ایسے ہی ایمان اور ایسی ہی امید سے وابستہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید اور دیگر مذہبی کتابوں میں قرآن کی سفارش، دیگر سفارشات سے کہیں زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اذان میں، نماز کو خیر عمل یا سب کاموں سے بہتر بتایا جاتا ہے۔

والدین اور ان کے بعد اساتذہ، ساتھ میں اٹھنے بیٹھنے والوں اور پھر نماز سے متعلق زندگی کے اصولوں اور عادتوں کا، نماز کے فروغ اور اس کی پابندی میں کردار ہے۔

تبلیغ کرنے والے ادارے، مذہبی افراد اور پھر سبھی دیندار لوگ اسے اپنی یقینی ذمہ داری سمجھیں اور نماز کی تعلیم، نماز کی ترویج، نماز میں پائی جانے والی روحانی باتوں کی تشریح اور ہر مسلمان کی اپنی دنیا و آخرت کے سلسلے میں نماز کی ضرورت کو بیان کرنے کے لیے جدید وسائل اور ترغیب دلانے والی چیزوں سے فائدہ اٹھائيں۔

میں جناب قرائتی صاحب کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنھوں نے اس پھل دار پودے کو بویا اور یہاں تک پہنچایا ہے۔

والسلام علیکم و رحمت اللہ

سید علی خامنہ ای

7 اکتوبر 2025