یہ ناول، شھید غلام حسین رعیت رکن آبادی کی زندگی پر مبنی ہے۔ یہ تقریظ یزد کی 'قنات' یعنی زیرزمین نہر کھودنے والوں کے ایثار کی یاد میں مزاحمت اور جہاد کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے منعقدہ اٹھارہویں پروگرام میں جاری کی گئی۔  

رہبر انقلاب اسلامی کی تقریظ حسب ذیل ہے

بسمہ تعالی 

اس ناول کا موضوع نیا اور منفرد ہے، اس کے لکھنے کا انداز شیریں اور جاذب ہے۔ دفاع مقدس کے اہم اور مؤثر حاشیہ کی باتوں کو قلمبند کرنا ضروری ہے جسے اس بلیغ ناول کے مصنف نے انجام دیا ہے۔ یزد کے قنات کھودنے والوں پر مبنی پلاٹ، شہید صیّاد شیرازی نے کئی بار پیش کیا تھا اور ہمیں اس بات کی اطلاع تھی لیکن اس کی اہمیت، ظرافت اور دشواری کے تعلق سے کہ جس کا اس کتاب میں ذکر ہوا ہے، ہم اور ہم جیسے افراد انجان تھے۔ اللہ کی رحمت و رضا شامل حال ہو ہاتھ میں کدال لینے والے ان فنکاروں کے۔ 

اگست 2023