بسمہ تعالی

والیبال کے چیمپین عزیز جوانو!

آپ نے اپنے اچھے کھیل سے ایرانی قوم کا دل خوش کر دیا۔ میں آپ سبھی کا شکر گزار ہوں۔

سید علی خامنہ ای

31 اگست 2025

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انڈر-21 والیبال ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ اور ناک آؤٹ راؤنڈ میں لگاتار آٹھ جیت حاصل کر کے فائنل میں پہنچی تھی اور اس نے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کو 1-3 سے شکست دی۔ اس طرح ایران کی انڈر-21 والیبال ٹیم تیسری بار عالمی چیمپین بنی ہے۔