مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین رحیم شرفی نے خطاب کیا۔ انھوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے اسلامی معاشرے میں دشمن کے سازشوں اور اہداف کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تفرقہ و اختلاف، دراندازی، شک و شبہہ پیدا کرنا اور معاشی پابندی ان چیزوں میں شامل ہیں جنھیں استعمال کر کے دین کے دشمنوں نے ہمیشہ اسلامی معاشرے کی مزاحمت و استقامت کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے بنابریں دشمن کے اہداف کی طرف سے چوکنا رہنا چاہیے۔

مجلس میں جناب سعید حدادیان نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرثیہ و نوحہ خوانی کی۔