مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے خطاب کیا۔ انھوں نے معروف و منکَر یعنی اچھی اور بری اجتماعی اور مؤثر باتوں کے سماج میں اور اس سے بھی بڑھ کر حق کے محاذ میں ان کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے کردار و گفتار سے حق کے محاذ کے سب سے بڑے معروف یعنی امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حفاظت کی اور سب سے بڑے منکَر یعنی ولایت کے محاذ سے انحراف کی روک تھام کر کے درحقیقت حق کے محاذ کی محافظ بن گئیں۔

مجلس میں جناب محمود کریمی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں مرثیہ پڑھا اور نوحہ خوانی کی۔