آج غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دونوں طرف سے اوج پر ہے۔ صیہونیوں اور مغربی تمدن کے جرائم اور سفاکیت بھی اور قضیئے کا دوسرا پہلو بھی۔ عوام کا بے مثال صبر و استقامت اور حماس اور فلسطینی مزاحمت کی قوت مجاہدت بھی۔
امام خامنہ ای
غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے، اپنی استقامت سے اور پسپائی سے اپنے انکار کے ذریعے امریکہ، فرانس اور برطانیہ وغیرہ کے چہروں سے نفاق کا پردہ ہٹا دیا، انہیں بے نقاب کر دیا۔
امام خامنہ ای
1 نومبر 2023
اگر کوئی سوچتا ہے کہ اس ملت کو دھمکیوں کے ذریعے خوف زدہ کیا جا سکتا ہے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہے۔ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اس ملک کے حکمرانوں کے موقف کو دھمکیوں کے ذریعے تبدیل کیا جا سکتا ہے تو وہ سخت غلط فہمی کا شکار ہے۔ اگر کسی کا موقف تبدیل ہوتا ہے تو وہ اس ملت اور اس انقلاب کا نہیں ہے۔ جو شخص اس انقلاب سے تعلق رکھتا ہے، اس انقلاب کا مطلوب اور عوام کا محبوب ہے، وہ ایرانی عوام کی خواہشوں اور مصلحتوں کے لئے اس عوامی انقلاب کے لئے کہ جس کی راہ میں اس قدر پاکیزہ خون زمین پر بہا ہے اور لوگوں نے اس قدر عظیم مجاہدت کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کے مقابلے میں عوام نے ایسی استقامت دکھائی ہے، سوئی کی نوک کے برابر بھی دشمنوں کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔ آج ہمارے انقلاب کو اس الہی نظام اور انقلاب کے روز افزوں اقتدار، ثبات و استقامت اور روز بروز عوامی استحکام میں پختگی کے عنوان سے جانا جاتا ہے اور دشمنوں کی ناکامی و کمزوری میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، جیسا کہ خدا کے سارے انبیاء علیہم السلام ہمیشہ اپنے دشمنوں پر غالب رہے ہیں، یہ انقلاب بھی کسی شک و شبہہ کے بغیر اپنے دشمنوں پر غالب رہے گا۔
امام خامنہ ای
31 جنوری 1997
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح مقدس دفاع کے دور کے سینیئر فوجیوں اور مسلط کردہ جنگ کے حقائق بیان کرنے کے مختلف شعبوں میں سرگرم افراد سے ملاقات میں، مقدس دفاع کی عظمت کے مختلف زاویوں کی تشریح کی۔
مقدس دفاع اور استقامت کے شعبے میں سرگرم رہے ہزاروں افراد اور سینیئر سپاہیوں نے بدھ 20 ستمبر کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 20 ستمبر 2023 کو ہفتہ دفاع مقدس کی آمد کی مناسبت سے دفاع مقدس اور استقامت میں سرگرم کردار ادا کرنے والے ممتاز سپاہیوں سے ملاقات میں اہم خطاب کیا۔ ایران پر صدام کی جانب سے مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ملت ایران کے مقدس دفاع کے مختلف پہلوؤں پر رہبر انقلاب اسلامی نے روشنی ڈالی۔
صراط مستقیم سے ورغلانے والے شیطانی وسوسے آج ہر دور سے زیادہ ہیں۔ اگر ان وسوسوں کے سامنے آپ نے مزاحمت کی تو فتح کی چوٹی پر آپ پہنچ جائیں گے۔ دین خدا کی حکمرانی، حق کی حاکمیت، عدل کی حاکمیت کی چوٹی اور انسان کی خلقت و تکامل کے مقصد کی بلندی۔
امام خامنہ ای
6 ستمبر 2023
امریکی تسلط کی مصیبت جنگ کی مصیبت سے سو گنا زیادہ سخت ہے، کسی بھی قوم کے لئے بیرونی تسلط (اور سامراجی قبضے کی مصیبت) ہر طرح کی جنگی مصیبت یا ہر طرح کے نقصانات سے زیادہ سخت اور سنگین ہے جیسے ہی آپ نے ان کے سامنے سر تسلیم خم کیا، بڑی طاقتیں اس کے بعد کوئی حد نہیں چھوڑتیں یہ (صرف) عوامی استقامت اور پامردی ہے جس کو یہ طاقتیں خاطر میں لاتی ہیں اور فاصلہ بنائے رکھنے پر مجبور پوتی ہیں۔ ہر وہ قوم جس نے بڑی طاقتوں کے سامنے سر تسلیم خم کردینے کی معمولی سی نشانی ظاہرکی، شکست سے دوچار ہوگئی اور وہ بھی بہت بھاری شکست۔ وہ چاہتے تھے اسلامی جمہوریہ (ایران) کو بھی جھک جانے پر مجبور کردیں لیکن نہ کرسکے، آٹھ سال کی جنگ کے بعد لازم نہیں ہے کہ ہم قسم کھائیں یا آیت پڑھیں کہ ہم جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں، جنگ میں کامیابی اور کیا ہوتی ہے؟ اگر کوئی دشمن اس قدر بھاری قوت اور اتنی عظیم مادی طاقت کے ساتھ ایک قوم پر حملہ کرے اور وہ آٹھ سال تک اس سے جنگ لڑتی رہے لیکن آٹھ سال کی جنگ کے بعد بھی سب کچھ پہلے کی طرح اپنی جگہ قائم ؤ برقرار رہے تو کیا یہ ایک ملت کی کامیابی نہیں ہے؟
امام خامنہ ای
27 / جولائی / 1991
برسوں سے دشمن محاذ گلا پھاڑ رہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ کو گھٹنوں پر لانا چاہتے ہیں، اس کے مقابلے میں انقلاب کی قیادت کہتی ہے کہ تم کچھ بگاڑ نہیں سکتے، یہ گھسی پٹی بات نہیں ہے، یہ استقامت ہے۔
آپ کون سے ایسے ملک اور انقلاب کو جانتے ہیں جو دنیا کے ملکوں کے شدید حملوں کے سامنے برسوں ثابت قدمی سے ڈٹا رہا؟ ملت ایران دشمن کی سازشوں جیسے بغاوت، پابندیوں اور تشہیراتی حملوں کے طویل سلسلے کے سامنے مضبوطی سے کھڑی ہے۔
امام خامنہ ای
21 مارچ 2023
اقوام متحدہ، یا تسلط پسند طاقتوں اور بالخصوص صیہونی حکومت کی چاپلوسی اور تملق کے ذریعے فلسطین کو نجات نہیں دلائی جا سکتی۔ نجات کا واحد راستہ استقامت و پائيداری ہے۔ فلسطینیوں کا اتحاد اور کلمہ توحید ہے جو جہادی تحریک کا لا متناہی ذخیرہ ہے۔
پیر کی صبح ادارۂ حج کے عہدے داران نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب نے فرمایا کہ دینی جمہوریت، اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک جدید پیغام ہے اور اس آئیڈیل کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے حج ایک سنہری موقع ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعہ 17 ربیع الاول کو میلاد پیغمبر اور یوم ولادت فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایران کے اعلی حکام، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفیروں اور مختلف عوامی طبقات سے ملاقات میں فرمایا کہ دنیائے اسلام کی موجودہ مصیبتوں اور خاص طور پر فلسطین کے افسوسناک حالات کی وجہ اتحاد بین المسلمین کا کمزور ہونا ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ دشمن کا طیارہ آتا تھا اور ہمارے شہروں پر بمباری کرکے چلا جاتا تھا۔ ہمارے پاس دفاعی وسائل نہیں تھے۔ آج دشمنوں کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ مکمل درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو تباہ کرنے والے میزائلوں کے ذریعے مقابلہ کر سکتی ہے اور انھیں کچل سکتی ہے۔ وہ دشمن جن کے ذہنوں میں کبھی فوجی لشکر کشی کا خیال پیدا ہوتا تھا، سمجھ لیں کہ اسلامی جمہوریہ کے پاس مقابلے کے لئے طاقتور طمانچہ اور محکم بازو موجود ہے۔ یہ مزاحمتی توانائی ہے۔
~امام خامنہ ای
21 مارچ 2019
بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کے ہاتھوں دو بحرینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد ویب سائٹ KHAMENEI.IR سے مربوط ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس مجرمانہ اقدام کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کا موقف جاری کیا گيا۔