حسینیۂ امام خمینی میں جمعے کو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے خمسۂ مجالس کی آخری مجلس رہبر انقلاب اور عزاداروں کی شرکت سے منعقد ہوئي۔
دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شام شہادت کی مناسبت سے جمعرات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
زہرائے مرضیہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے بدھ 4 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب امام خامنہ ای اور سیکڑوں محبان اہلبیت نے شرکت کی۔
بنت رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے بدھ کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں مجلس عزا کا انعقاد ہواجس میں رہبر انقلاب اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت سے پیر 2 دسمبر 2024 کی رات کو حسینیۂ امام خمینی میں پہلی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی اور بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔
حسینیۂ امام خمینی میں جمعہ 6 محرم کی شب سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
خداوند عالم ان شاء اللہ جناب رئيسی کے درجات بلند کرے۔ میں جتنا بھی سوچتا ہوں، خود میرے لیے بھی، ملک کے لیے بھی اور خاص طور پر ان کی فیملی کے لیے بھی اس کی تلافی نا ممکن نظر آتی۔ یعنی بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی نہیں ہو سکتی، واقعی بہت سخت ہے، بہت بڑا صدمہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ خداوند عالم ان کے درجات بلند کرے اور آپ لوگوں کو بھی صبر دے۔ مصیبت جتنی سخت اور بڑی ہوتی ہے، خدا کا اجر بھی اسی نسبت زیادہ بڑا اور زیادہ شیریں ہے، ان شاء اللہ۔
شہدائے خدمت؛ صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئيسی، وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم، مشرقی آذربائيجان صوبے کے گورنر مرحوم جناب ڈاکٹر مالک رحمتی، صدر مملکت کی محافظ ٹیم کے سربراہ بریگیڈیر جنرل سید مہدی موسوی اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد؛ بریگيڈیر جنرل پائلٹ سید طاہر مصطفوی، بریگيڈیر جنرل پائلٹ محسن دریانوش اور سیکنڈ کرنل فلائٹ انجینیر بہروز قدیمی کے ایصال ثواب پیش کرنے کے لیے سنیچر کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔
صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئيسی، تبریز کے مرحوم امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین آل ہاشم، مرحوم وزیر خارجہ جناب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائيجان صوبے کے مرحوم گورنر جناب ڈاکٹر مالک رحمتی، صدر مملکت کی محافظ ٹیم کے سربراہ بریگیڈیر جنرل سید مہدی موسوی اور ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے سنیچر 25 مئي کو صبح ساڑھے نو بجے حسینیۂ امام خمینی میں ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔
اس پروگرام میں سبھی لوگ شریک ہو سکتے ہیں۔
حسینیۂ امام خمینی میں بدھ کو آٹھ محرم کی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور عزاداروں نے شرکت کی۔
حسینیۂ امام خمینی میں منگل کو ساتویں محرم کی شب کی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجالس کا یہ سلسلہ پیر کی شب سے شروع ہوا ہے اور آج دوسری مجلس عزا ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات کی شب تک جاری رہے گا۔
دختر رسول خدا (ص)، صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر گزشتہ اتوار سے تہران کے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام خمسۂ مجالس کا سلسلہ جاری ہے جو جمعرات تک جاری رہے گا۔