مجلس سے حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے خطاب کیا۔ انھوں نے حضرت فاطمہ زہرا کو نور مطلق اور محبت الہی میں فنا بتایا اور کہا کہ دختر رسول نے پوری زندگی خود کو دین و ولایت پر قربان کیا اور ظلم و ستم کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی رہیں۔

مجلس کے آخر میں جناب محمود کریمی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کے مصائب بیان کیے اور نوحہ خوانی کی۔

یہ اس سلسلے کی تیسری مجلس تھی۔