رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد کوئي بھی کسی بھی اعتبار سے ان سے افضل نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا لیکن اگلے درجوں میں بھی کہ جن میں اس امت کی ہدایت ہونی چاہیے، آنحضرت جب دنیا سے رخصت ہونے والے تھے تو انھوں نے غیبت کے زمانے تک کے لیے جانشینوں کا تعین کر دیا اور ان ہی جانشینوں نے امت کے امام کا بھی تعین کیا۔ انھوں نے اس امت کو اس کے حال پر نہیں چھوڑ دیا کہ وہ سرگرداں رہے بلکہ اس کے لیے امام کا تعین کیا۔ جب تک ائمۂ معصومین علیہم السلام رہے، وہی (امت کے امام) تھے اور اپنے بعد انھوں نے فقہاء کو اس امت کی حفاظت کے لیے متعین کیا جو اسلام کی شناخت رکھتے ہیں، جو زاہد ہیں، جو دنیا سے منہ موڑے ہوئے ہیں، جو دنیا کی چکاچوندھ پر توجہ نہیں دیتے، جو امت کے ہمدرد ہیں، جو امت کو اپنے بچوں کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

امام خمینی

9/12/1979