عورت کا احترام اور اس کی عزت، ایسا مسئلہ ہے جس پر خاص توجہ دی جانی چاہیے۔ گھر میں، کام کی جگہ پر، سیاست کے ماحول میں، سماجی میدان میں خواتین کا رویہ ایک مسئلہ ہے اور خواتین کے سلسلے میں اختیار کیا جانے والا رویہ بھی ایک مسئلہ ہے۔ خواتین کے سلسلے میں اختیار کیے جانے والے رویے کا تعلق مردوں سے ہے، چاہے وہ گھر کے مرد ہوں جیسے باپ، بھائي اور شوہر یا وہ مرد ہوں جن کا کام کے سلسلے میں خواتین سے واسطہ پڑتا ہے۔ عورت کے سلسلے میں رویہ، احترام آمیز، عزت آمیز اور شرافت و عفت کے ساتھ ہونا چاہیے۔ بنابریں عورت کی عزت کرنا، عورت کی ذمہ داریاں اور اسی طرح عورت کے سلسلے میں ذمہ داریاں ایسی چیزیں ہیں جن پر الگ الگ توجہ دینے اور ان کے سلسلے میں پروگرام تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

امام خامنہ ای

1/5/2013