اسلام نے بعض مقامات پر عورتوں کو مردوں پر ترجیح دی ہے، مثال کے طور پر جہاں مرد اور عورت، ایک ماں باپ ہیں اور ان کی اولاد ایک ہے، یہ، اگر چہ ان دونوں کی اولاد ہے مگر اولاد کے لیے ماں کی خدمت زیادہ ضروری ہے۔ اولاد پر ماں کا حق زیادہ ہے اور ماں کی نسبت اولاد کا فریضہ زیادہ سنگین ہے۔ اس سلسلے میں کافی روایات ہیں۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک شخص کے جواب میں، جس نے سوال کیا تھا: من ابرّ (میں کس کے ساتھ نیکی کروں؟) فرمایا: "امّک" یعنی اپنی ماں کے ساتھ۔ دوسری بار بھی یہی فرمایا اور تیسری بار بھی یہی فرمایا۔ چوتھی بار جب اس نے یہی سوال کیا تو فرمایا: اباک یعنی اپنے باپ کے ساتھ۔ بنابریں کنبے کی حد تک اور بچوں کے تعلق سے ماں کا حق زیادہ ہے۔ البتہ یہ اس لحاظ سے نہیں ہے کہ خداوند عالم نے ایک گروہ کو دوسرے گروہ پر ترجیح دینا چاہا ہے بلکہ اس جہت سے ہے کہ خواتین زیادہ زحمت اٹھاتی ہیں۔

امام خامنہ ای

12/10/1994