گھرانے کی حفاظت عورت کرتی ہے۔ گھرانے میں عورت کے کردار کو اسلام جو اتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ اگر عورت، گھرانے کے سلسلے میں ذمہ دار ہو گئي، اس نے دلچسپی دکھائي، بچوں کی پرورش کو اہمیت دی، اپنے بچوں کا خیال رکھا، انھیں دودھ پلایا، انھیں اپنی آغوش میں پال کر بڑا کیا، ان کے لیے ثقافتی خوراک مہیا کی، قصے، شرعی احکام، قرآنی حکایتیں، سبق آموز کہانیاں، اور اس خوراک کو ہر موقع پر اپنے بچوں کو جسمانی غذا کی طرح دیتی رہی تو اس معاشرے کی نسلیں نمو و ترقی کریں گي۔ یہ عورت کا فن ہے اور یہ پڑھنے، پڑھانے، کام کرنے، سیاست میں جانے اور دوسری باتوں کے منافی نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
10/3/1997