اسلام میں تبرّج منع ہے۔ تبرّج یعنی توجہ حاصل کرنے اور فتنہ انگیزی کے لیے مردوں کے سامنے عورتوں کی خودنمائي، اپنا بناؤ سنگھار دکھانا۔ یہ ایک طرح کا فتنہ ہے اور اس میں کئي طرح کی برائياں ہیں۔ اس کی برائي صرف یہ نہیں ہے کہ یہ جوان لڑکی یا یہ جوان لڑکا، گناہ میں پڑ جائيں گے – یہ شروعات ہے، شاید میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ اس کی سب سے چھوٹی برائي ہے – اس کے برے نتائج گھرانوں تک پہنچتے ہیں۔ بنیادی طور پر اس طرح کے مادر پدر آزاد تعلقات، گھرانے کی بنیاد کے لیے مہلک زہر ہیں۔ گھر کی بنیاد پیار پر ہے۔ اگر اس پیار کا – زیبائي اور جمال سے محبت کا، جنس مخالف سے محبت کا – کچھ فیصد حصہ بھی دوسری جگہ پورا ہوا تو، وہ مضبوط سہارا جو گھرانے کے استحکام کے لیے ہونا چاہیے، ختم ہو جائے گا اور گھرانے متزلزل ہو جائیں گے۔ پھر وہی صورتحال سامنے آئے گي جو افسوس کہ اس وقت مغربی ملکوں میں ہے، خاص طور پر شمالی یورپ کے ملکوں اور امریکا میں ہے۔
امام خامنہ ای
26/4/1998