انسانوں کو نیک اخلاق سے مزین ہونا چاہیے اور یہ چیز معنوی و روحانی پیشرفت اور بہتر معرفت کا سبب بنتی ہے اور یہ انسان کامل کے مراحل میں سے ایک ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: "انّما بعثت لاتمّم مکارم الاخلاق" (مجھے اخلاق کے مدارج کو حد کمال تک پہنچانے کے لیے ہی مبعوث کیا گيا ہے) یہ "انّما" لفظ بہت معنی خیز ہے۔ مطلب یہ کہ بنیادی طور پر میری بعثت ہی اسی کے لیے ہے، باقی چیزیں تمہید ہیں۔ "اتمّم مکارم الاخلاق" تاکہ اخلاق کے مدارج انسان اور معاشرے کے افراد کے درمیان، انسانوں کے درمیان اور اس امت کے درمیان مکمل ہو جائيں، پھیل جائيں اور سبھی ان سے مزین ہو جائيں اور ہم انسان بن جائیں۔

امام خامنہ ای

9/12/1996