اسلام کی نظر میں دنیا، کمال تک پہنچنے کے لیے انسان کو دستیاب ایک وسیلہ ہے۔ اسلام، دنیا کو آخرت کی کھیتی بتاتا ہے۔ دنیا، دین کی ذمہ داری اور فریضے کا بنیادی میدان ہے۔ دین اس لیے آیا ہے کہ اس عظیم میدان میں، اس گوناگوں میدان میں انسان کی کوششوں کو ایک شکل اور سمت عطا کرے اور اس کی ہدایت کرے۔ دنیا کے اس مفہوم اور اس معنی میں، دین اور دنیا ایک دوسرے کا جزو لاینفک ہیں۔ دین، اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے، دنیا کے علاوہ کوئي اور میدان تلاش نہیں کر سکتا۔ دنیا بھی، دین کی تدبیر اور دین کے تخلیقی اور تعمیری ہاتھوں کے بغیر، روحانیت سے عاری، حقیقت سے عاری، محبت سے عاری اور روح سے عاری ایک دنیا ہوگي۔ دنیا – یعنی انسان کی  زندگي کا مقام – دین کے بغیر جنگل کے قانون میں، جنگلی ماحول میں اور جنگلی زندگي میں تبدیل ہو جائے گي۔ اس وسیع میدان میں انسان کو امن و امان محسوس ہونا چاہیے اور روحانی کمال کی جانب بڑھنے کے لیے راستہ کھولنا چاہیے۔

امام خامنہ ای
6/4/2005