جو قوم خدا پر عقیدہ، ایمان اور بھروسہ رکھتی ہے، مستقبل کے تئيں پرامید ہے اور غیب کے پردہ نشینوں سے رابطے میں ہے، وہ قوم جس کے دل میں مستقبل، زندگي اور نصرت الہی کی امید کا سورج جگمگا رہا ہے، وہ کبھی بھی گھٹنے نہیں ٹیکے گی، ہرگز کسی سے مرعوب نہیں ہوگي اور اس طرح کی باتوں سے میدان نہیں چھوڑے گی۔ یہ حضرت مہدی علیہ السلام کی معنویت پر عقیدے کی خصوصیت ہے۔ امام زمانہ پر عقیدہ، انسان کے باطن پر بھی، اس کی اجتماعی حرکت پر بھی اور اس کے حال و مستقبل پر بھی اس طرح کا عظیم اثر ڈالتی ہے۔ اس کی قدروقیمت کو سمجھنا چاہیے۔

 

امام خامنہ ای

1996/01/07