میں نے ایک دستاویز دیکھا ہے کہ سامراج کے  بڑے سرغنہ اور کمانڈر اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ ہمیں ایسا کام کرنا چاہیے کہ مہدویت کا عقیدہ عوام کے درمیان سے رفتہ رفتہ ختم ہو جائے! جس وقت فرانسیسی سامراجی اور انگریز سامراجی ان علاقوں کے بعض مقامات پر قابض تھے۔ غیر ملکی سامراجیوں نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ جب تک ان لوگوں کے درمیان مہدویت کا عقیدہ رائج رہے گا، تب تک ہم ان کو اپنے کنٹرول میں نہیں لے سکتے! دیکھیے! مہدویت کا عقیدہ کتنا اہم ہے! وہ لوگ کتنی غلطی کرتے ہیں جو روشن فکری اور تجدد پسندی کے نام پر اسلامی عقائد پر، بغیر مطالعے کے، بغیر اطلاع کے اور یہ جانے بغیر کہ وہ کیا کر رہے ہیں، سوالیہ نشان لگاتے ہیں اور انھیں غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں! یہ لوگ وہی کام بڑی آسانی سے کرتے ہیں جو دشمن چاہتا ہے۔

امام خامنہ ای
1997/01/07