عام طور پر ہم سبھی لوگ جیسا کہ چاہئے اور ہونا چاہئے اب بھی نماز کی قدر و منزلت نہیں جانتے، "نماز" اپنے حقیقی معنی میں دین کا ستون ہے، ستون کا مطلب یہ ہے کہ اگر نہ ہو چھت گر پڑے گی، عمارت اپنی اصلی شکل سے ہاتھ دھو بیٹھے گی، نماز یہ ہے، اس بنیاد پر دین کا عظیم ڈھانچہ نماز پر ہی ٹکا ہوتا ہے، (لیکن) کون سی نماز اس ڈھانچے کی حفاظت کرسکتی ہے؟ وہ نماز جو مطلوبہ خصوصیات کی حامل ہے، قُربانُ کُلُّ تَقَی، برائی اور ممنوعہ حرکتوں سے روکے، وہ نماز جو ذکر (و یاد خدا) سے آراستہ ہو ... یہ ذکر جو نماز کے اندر موجود ہے، ہم کو اس پر عمل بھی کرنا چاہئے اور اس کو رواج بھی دینا چاہئے۔

امام خامنہ ای
۲۱/ اگست / ۲۰۱۶