توبہ کے ارکان میں سے ایک استغفار ہے یعنی خداوند متعال سے معافی مانگنا۔ یہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ہے یعنی خداوند متعال نے اپنے بندوں کے لئے توبہ کا دروازہ کھول رکھا ہے کہ وہ کمال وارتقاء کی راہ میں آگے بڑھ سکیں اور گناہ اُن کو زمین بوس نہ کرے کیونکہ گناہ انسان کو انسانی ارتقا کی بلند چوٹیوں سے کھائیوں میں گرا دیتا ہے۔ گناہوں کی طرف اٹھنے والا ہر ایک قدم روح انسانی کو داغدار کردیتا اور انسان کی پا کیزگی، معنویت اور روحانی قوت و طاقت کو مجروح بنا دیتا ہے؛ روح کی شفافیت زائل ہوجاتی ہے اور خراشیں نمایاں ہو جاتی ہیں؛ گناہ، روحانیت کے اس پہلو کو جو ایک انسان کے یہاں پایا جاتا ہے اور مادی دنیا کی بقیہ مخلوقات کے ساتھ جو چیز ایک انسان کو ممتاز بناتی ہے، اس کی شفافیت انسان سے چھین کر اس کو حیوانات (بلکہ) جمادات سے قریب کر دیتا ہے۔

امام خامنہ ای 

17 جنوری 1997