زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
قرآن کی روشنی میں:  استقامت کی حقیقت ہے قوت ایمانی کی جلوہ نمائی

قرآن کی روشنی میں: استقامت کی حقیقت ہے قوت ایمانی کی جلوہ نمائی

اسلامی خود آگہی نے عالم اسلام کے قلب میں ایک حیرت انگيز اور معجز نما چیز پیدا کر دی ہے جس کا مقابلہ کرنے میں سامراجی طاقتوں کو دانتوں پسینہ آ جاتا ہے۔ اس چیز کا نام 'استقامت' ہے اور اس کی حقیقت ایمان، جہاد اور توکل کی طاقت کی جلوہ نمائی ہے۔ یہ وہی چیز ہے جس کے ایک نمونے کے بارے میں اسلام کے ابتدائي ...
درس اخلاق: بداخلاقی، عمل صالح کو تباہ کر دیتی ہے

درس اخلاق: بداخلاقی، عمل صالح کو تباہ کر دیتی ہے

ہم نے اب تک اخلاقیات اور اچھے اخلاق کے بارے میں کتنی روایتیں پڑھی ہیں! گھر میں اچھا اخلاق، زوجہ کے ساتھ، بچوں کے ساتھ، ماں باپ کے ساتھ، کام کی جگہ پر، ساتھ میں کام کرنے والوں کے ساتھ، عام جگہوں پر، عام لوگوں کے ساتھ، اس کے مقابلے میں بداخلاقی، چڑچڑاپن، کرخت مزاجی وغیرہ ہیں ... کچھ لوگ ہیں جو عمل کے ...
فضائیہ اور فوج کے ائير ڈیفنس کے کچھ کمانڈروں سے ملاقات میں خطاب

فضائیہ اور فوج کے ائير ڈیفنس کے کچھ کمانڈروں سے ملاقات میں خطاب

8 فروری 1979 کو فضائیہ کے ایک دستے نے امام خمینی کی بیعت کی جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب کی تیز رفتار تحریک کو مہمیز ملی۔ اسی دن کی مناسبت سے 8 فروری 2023 کو فوج کی فضائیہ اور ایئر ڈیفنس کے کمانڈروں اور جوانوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے اس گفتگو کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کے اندر آنے والی عظیم تبدیلیوں کا جائزہ لیا۔(1) خطاب حسب ذیل ہے:
بقول امام خمینی: رضا خان کے زمانے میں ترقی یافتہ عورت کے نام پر فریب دیا گيا

بقول امام خمینی: رضا خان کے زمانے میں ترقی یافتہ عورت کے نام پر فریب دیا گيا

موجودہ نسل کے لیے، جس نے اس سیاہ دور (رضا خان کی حکومت) کو نہیں دیکھا ہے، کافی ہوگا کہ وہ کتابوں، اشعار، تحریروں، ڈراموں، تصنیفات، اخبارات، جرائد، طوائف خانوں، جوئے خانوں، شراب خانوں اور سنیما ہالوں کو، جو سبھی اس دور کی نشانیاں تھیں، دیکھے یا ان لوگوں سے پوچھے جنھوں نے انھیں دیکھا ہے اور یہ سوال بھ...
انقلاب کے میدان میں

انقلاب کے میدان میں

اسلام کے دشمن اور ایران کے دشمن یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ ایک سال، دو سال یا پانچ سال بعد عوام تھک جائیں گے، انہیں یاد بھی نہیں رہے گا، وہ انقلاب سے کنارہ کشی کر لیں گے، چنانچہ دنیا کے بہت سے انقلابوں کے سلسلے میں ایسا ہی ہوا ہے۔ میں نے کہا کہ بہت سے انقلابوں میں ایسا ہوا لیکن یہ کہنا بھی غلط نہیں ...
اسلامی گھرانہ: خاتون خانہ یعنی وہ ہستی جس کے کنٹرول میں گھر ہے

اسلامی گھرانہ: خاتون خانہ یعنی وہ ہستی جس کے کنٹرول میں گھر ہے

گھر کے اندر کے عورتوں کے کاموں کی نہ تو باہر کے کاموں سے اہمیت کم ہے اور نہ ہی محنت اور زحمت کم ہے۔ شاید محنت اور زحمت زیادہ ہی ہو۔ گھر کو چلانے کے لیے عورت کو بھی کوشش اور محنت کی ضرورت ہے کیونکہ گھر کے اندر کی مالک، خواتین ہیں۔ وہ جو گھر چلاتی ہے، خاتون خانہ ہے یعنی وہ جس کے کنٹرول میں پورا گھر ہے...
مہدویت: دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دینا، امام زمانہ کی خاص فضیلت

مہدویت: دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دینا، امام زمانہ کی خاص فضیلت

تاریخ کی امید، مہدئ موعود کے بارے میں وہ بات کہی گئي ہے جو کسی بھی پیغمبر، ولئ خدا اور امام کے بارے میں نہیں کہی گئي اور وہ بات یہ ہے کہ وہ "زمین کو عدل و انصاف سے ایسے بھر دیں گے جیسے وہ ظلم و جور سے بھری ہوگي۔" کسی بھی پیغمبر کے بارے میں ایسی بات نہیں کہی گئي ہے۔ یہاں تک کہ پیغمبر خاتم کے بارے میں...
درس اخلاق: بندگي یعنی خدا کے سامنے پوری طرح سر جھکانا

درس اخلاق: بندگي یعنی خدا کے سامنے پوری طرح سر جھکانا

عبادت کی روح، خدا کی بندگي ہے۔ بھائيو اور بہنو! ہمیں اپنے اندر بندگي کی روح کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بندگي یعنی اللہ کے سامنے پوری طرح سر جھکائے رہنا، یعنی اس بت کو توڑ دینا جو ہمارے اندر ہے۔ ہمارے اندر کا وہ بت – یعنی مَیں – بہت سی جگہوں پر اپنے آپ کو سامنے لے آتا ہے۔ جب آپ کا مفاد خطرے می...
قرآن کی روشنی میں: ہم دشمن کی شیطانی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہیں

قرآن کی روشنی میں: ہم دشمن کی شیطانی سازشوں کی طرف سے ہوشیار رہیں

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ امریکا بڑا شیطان ہے اور قرآن مجید کہتا ہے: "اِنَّما یُریدُ الشَّیطانُ اَن یُوقِعَ بَینَکُمُ العَداوَۃَ وَ البَغضاءَ فِی الخَمرِ وَ المَیسِر" (سورۂ مائدہ، آيت 91، شیطان تو بس یہی چاہتا ہے کہ تمھارے درمیان شراب اور جوئے کے ذریعے بغض و عداوت ڈالے۔) اس خمر و میسر (...
اہم خطبے: علی کا راستہ یہ ہے اور ہمیں اسی طرح آگے بڑھنا چاہیے

اہم خطبے: علی کا راستہ یہ ہے اور ہمیں اسی طرح آگے بڑھنا چاہیے

اسلام میں کام کے طریقے بہت اہم ہیں، یہ طریقے، اقدار کی طرح ہیں۔ اسلام میں جس طرح سے اقدار کی بہت اہمیت ہے، اسی طرح کام کے طریقوں کی بھی اہمیت ہے اور اقدار، ان طریقوں میں بھی دکھائي دینے چاہیے۔ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت، حقیقی معنی میں اسلامی ہو تو ہمیں بغیر کسی رو رعایت کے اسی راہ پر آگے بڑ...