امریکا میں قرآن کی توہین کے سانحے پر ولی امر مسلمین کا پیغام

امریکا میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے نفرت انگیز واقعات کے بعد قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملت ایران اور عظیم ملت اسلامیہ کے نام اپنے پیغام میں امریکی حکومت کے اندر موجود صیہونی عناصر کو اس مذموم سازش کا ذمہ دار قرار دیا اور اسلام و قرآن کے تئیں صیہونیوں کی کینہ توزی کے خفیہ عزائم کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکومت کو اس سازش میں اپنا ہاتھ نہ ہونے کا ثبوت دینے کے لئے چاہئے کہ اس عظیم مجرمانہ حرکت کے اصلی ذمہ داروں اور منظر عام پر اس کا ارتکاب کرنے والوں کو جنہوں نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ کیا ہے، قرار واقعی سزا دے۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں بہداد سلیمی کی فتح پر مبارکباد

ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں ایران کے بہداد سلیمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا جس پر قائد انقلاب اسلامی نے اظہار تشکر کیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے اس سلسلے میں اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ کی افتخار آمیز کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر کہ آپ نے فتحیاب ہونے کے بعد عزیز شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، تہہ دل سے اظہار تشکر کرتا ہو

انیسویں کل ایران نماز کانفرنس کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انیسویں کل ایران نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں مساجد کی اہم ترین سماجی اہمیت و منزلت کی جانب اشارہ کیا اور اس بات پر تاکید فرمائی کہ ہر محلے اور علاقے میں مساجد اور تعلیمی مراکز کے مابین مناسب اور معینہ رابطہ و تعاون ہونا چاہئے۔ آپ نے فرمایا کہ مساجد کے متولیان کرام، انتظامیہ کے افراد اور ذمہ دار حضرات کی محبت آمیز باتوں سے نوجوانوں کے پاکیزہ دلوں کو مشتاق اور گرویدہ بنایا جانا چاہئے۔

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

ج تیس سال پہلے کے برخلاف ، صیہونی حکومت کوئي ناقابل شکست ہیولی نہیں رہ گئی ہے۔ دو دہائی پہلے کے برخلاف امریکہ اور مغرب، مشرق وسطی کے سلسلے میں بے چون و چرا فیصلے کرنے والی قوتیں نہیں ہیں، دس سال پہلے کے برخلاف ایٹمی ٹیکنالوجی اور دوسری پیچیدہ قسم کی ٹیکنالوجیاں علاقے کی مسلمان ملتوں کے لئے ان کی دسترس سے دور کوئی افسانوی چیز شمار نہیں ہوتیں؛ آج ملت فلسطین استقامت کی چیمپئن ہے ، ملت لبنان، اکیلے ہی صیہونی حکومت کی کھوکلی ہیبت کو چکنا چور کردینے والی تینتیس روزہ جنگ کی فاتح ہے اور ملت ایران بلند و بالا چوٹیوں کی طرف گامزن علمدار و خط شکن ہے ۔

عازمین حج کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چھبیس خرداد تیرہ سو ستر ہجری شمسی، تین ذی الحجہ سن چودہ سو گیارہ ہجری قمری مطابق سولہ جون سن انیس سو اکانوے عیسوی کو عازمین حج کے نام اپنے پیغام میں حج کے اعمال کے رموز و اسرار پر روشنی ڈالی۔ آپ نے حج کے بنیادی مقاصد کی جانب اشارہ کیا اور عالم ا...

حجاج کرام کے نام قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حجاج کرام کے نام اپنے پیغام میں بیت اللہ الحرام کی بعض خصوصیات اور اہم صفات کا تذکرہ کیا، آپ نے مسلمانوں میں خود شناسی کی اہمیت پر زور دیا۔ قائد انقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی اسلامی بیداری کی لہر کے نتائج و ثمرات کی بات کی۔ قائد انق...

معاشی جہاد کا سال

میں اس سال کو معاشی جہاد کے سال سے موسوم کرتا ہوں اور ملک کے حکام سے خواہ ان کا تعلق انتظامیہ سے ہو یا مقننہ سے ہو یا پھر دوسرے شعبوں سے جو معاشی امور سے وابستہ ہیں، اسی طرح اپنے عزیز عوام سے توقع کرتا ہوں کہ معاشی میدان میں مجاہدانہ انداز سے کام کریں، مجاہدت کریں۔ عام اور معمولی حرکت کافی نہیں ہے۔ اس میدان میں مجاہدانہ انداز اور برق رفتاری سے حرکت کرنا چاہئے۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی دوسری برسی پر پیغام

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تیرہ خرداد سنہ تیرہ سو ستر ہجری شمسی مطابق تین جون سنہ انیس سو اکانوے عیسوی کو  بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی دوسری برسی کے موقعے پر اپنے پیغام میں امام خمینی کی رحلت کو ایران ہی نہیں پورے عالم اسلام کے لئے عظیم سوگ کا دن قرار ...

"دہشت گردی سے مقابلہ" کی عالمی کانفرنس کے نام پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں دہشت گردی کا مقابلہ سے معنون کانفرنس کے لئے اپنے پیغام میں تسلط پسند طاقتوں کی جانب سے دہشت گردانہ اقدامات انجام دئے جانے، ان کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت، منظم دہشت گرد تنظیموں کی مالیاتی و تشہیراتی امداد کی تاریخ اور اس کے ساتھ ہی دہشت گردی سے مقابلے کے ان کے بلند بانگ دعوے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ نشست کے بنیادی کاموں میں سے ایک دہشت گردی کی واضح اور دقیق تعریف کرنا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس شیطانی لعنت کے خلاف جنگ کو ایسا فریضہ مانتا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور یہ ملک اس جنگ کی راہ میں اپنی سعی و کوشش پوری توانائی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

جونئیر قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار فتح پر تہنیتی پیغام

قائد انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کی شاندار فتح پر مبارک باد پیش کی۔ ملیشیا میں ہونے والے جونیئر ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے لئے مبارکباد کی پیغام جاری کیا۔